ہوشاب واقعہ میں جاں بحق بچوں کے لواحقین کو فوری طورپر انصاف فراہم کیاجائے ، روزی خان کاکڑ
کوئٹہ : پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے کہاہے کہ ہوشاب واقعہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین کو فوری طورپر انصاف فراہم کیاجائے صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ لواحقین کے جائز مطالبات پر عملدرآمدکویقینی بنائیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ ہوشاپ میں دو بچوں کے جاں بحق ہونے کا واقعہ بلاشبہ دلخراش ہے لواحقین گزشتہ تین دونوں سے کوئٹہ میں سراپااحتجاج ہے تاہم حکومت بلوچستان کی جانب سے ناتوان کی داد رسی کی گئی ہے اور نہ ہی ان کے مسائل سنے گئے ہیں پاکستان پیپلزپارٹی اس واقعہ میں تمام محرکات کاجائزہ لینا ضروری ہے تاکہ لواحقین کو انصاف حاصل ہوسکیں۔انہوں نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ لواحقین کے مسائل کو نہ صرف سناجائے بلکہ مثبت انداز میں ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنایاجائے