
اسلام آباد : وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جا رہا ہے۔ کابینہ 14 نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کرے گی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ سٹیل ملز کی نجکاری پلان کی منظوری دے گی۔ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری پہلے ہی اس کی منظوری دے چکی ہے۔ کراچی ٹرانفارمیشن پلان بھی کابینہ میں منظور کیے جانے کا امکان ہے۔ چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی بھی کابینہ ایجنڈے مِیں شامل ہے۔




