اہم خبریںبلوچستان

صحافت اور معاشرے کا چولی دامن کا ساتھ ہے : بشریٰ رند

سبی : پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات سماجی بہبود وغیر رسمی تعلیم بشریٰ رند نے کہا ہے کہ صحافت اور معاشرہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے صحافت کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والا شخص معاشرے اور ریاست کی آنکھ ہوتا ہے حکومت اپنے محدود وسائل میں رہ کر سبی کے صحافیوں اور سبی پریس کلب کو ہر ممکن سہولیات فراہمی یقینی بنائے گی، موجودہ دور میں صحافت کی بدولت بہت سے مسائل پر قابو پا یا جا چکا ہے، شہر اور شہریوں کے مسائل کو اجاگر کرنا اور ترقیاتی اسکیموں کی نگرانی علاقائی صحافیوں کی ذمے داریوں میں شامل ہے سبی میلہ اور دیگر تقریبات میں سبی کے صحافیوں کا کردار نا قابل فراموش ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی پریس کلب کے صدر حاجی سعید الدین طارق کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سبی پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ناشاد بلوچ، سینئر نائب صدر میر سلیم گشکوری، سرپرست اعلیٰ میاں محمد یوسف بھی موجود تھے قبل ازین بلوچی رسم رواج کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات وسماجی بہبود وغیر رسمی تعلیم نے آنے والے صحافیوں کے وفد سے حال احوال لیا سبی پریس کلب کے صدر نے سبی کے علاقائی مسائل سمیت صحافیوں کو درپیش مسئلہ مسائل اور پریس کلب کو درمیاں مشکلات کے حوالے سے بھی تفصیلی آگہی فراہم کی اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند نے اپنے دورے سبی کے موقع پر اعلان کردہ امدادی رقم سبی پریس کلب کے عہدیداروں کو دیتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرا علیٰ بلوچستان کی قیادت میں صوبہ تیزی کے ساتھ ترقی کی جانب گامزن ہے عوام کو درپیش مسائل سمیت سبی پریس کلب اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل کو استعمال میں لایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ صحافت اگر صحیح سمت پر ہو تو ایک اُستاد کا کردار ادا کر سکتی ہے اور اگر اس کی اپنی سمت درست نہ ہو تو یہ پورے معاشرے کو ایک ایسی دلدل میں پھینک سکتی ہے جس سے فرار ممکن نہیں دنیا میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جنہوں نے اپنے حالات کو اپنے اصولوں پر قربان کیا پس صحافی کو اصول پسند اور معاشرے کے لئے مشعلِ راہ ہونا چاہئے سبی کے علاقائی صحافی اپنے ذمے داریوں کا احساس کرتے ہوئے جہاں وہ معاشرے کی انکھ اور کان کا کردار ادا کرتے ہیں وہاں وہ علاقائی مسئلہ مسائل کو اپنے قلم کاغذ اور کیمرے کی مدد سے اجاگر کریں تاکہ حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے میں مدد گار ثابت ہو انہوں نے کہا کہ جن مسئلہ مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے ان کو دور کریں سبی میلے کے موقع پر سبی کا دورہ بھی کروں گی تاکہ قدیم ترین سبی میلے مویشان واسپان کی شایان شان تقریبات میں شرکت کرسکوں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button