پیر کوہ میں فوری طور پر ایمر جنسی نافذ کیا جائے : ظہوربلیدی
کوئٹہ : سابق صوبائی وزیر میر ظہوراحمدبلیدی نے کہاہے کہ پیر کوہ ڈیرہ بگٹی میں پانی کی قلت پر انسان اور جانور بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ حکومت فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کرے اور میڈیکل ٹیمیں بھیجے وگرنہ حکومتی غفلت مزید زندگیوں کے نقصان کا باعث بن سکتی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔ میرظہوراحمدبلیدی نے کہاکہ پیر کوہ ڈیرہ بگٹی میں پانی کی قلت پر انسان اور جانور بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ حکومت فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کرے اور میڈیکل ٹیمیں بھیجے وگرنہ حکومتی غفلت مزید زندگیوں کے نقصان کا باعث بن سکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے پیرکوہ میں جنم لینے والی انسانی المیہ پر نوٹس تو لے لیا لیکن کئی انسانی جانیں لقمہ اجل ہونے کے بعد بھی صوبے کا وزیراعلی کی لمبی نیند میں ابھی تک خلل نہیں آئی اور علاقے کا دورہ تو درکنار لگ بھگ ایک مہینے کے بعد بھی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ دورے پر تشریف نہیں لائے ۔