عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اپڈیٹ | 11 نومبر 2025 | کیڈٹ کالج وانا، جنوبی وزیرستان
سیکیورٹی فورسز نے کیڈٹس کو محفوظ نکالنے کا عمل تیز کر دیا
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق: کیڈٹ کالج پر حملے کے وقت تقریباً 650 افراد موجود تھے، جن میں 525 کیڈٹس شامل ہیں۔ اب تک 115 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔
کالج میں موجود تین افغان خوارجین کو کالج کی ایک مخصوص عمارت تک محدود کر دیا گیا ہے اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے رکھا ہے۔ یہ عمارت کیڈٹس کی رہائشی عمارتوں سے کافی فاصلے پر واقع ہے، اور تمام کیڈٹس فی الحال محفوظ ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، کیڈٹس کی جانوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے آپریشن نہایت احتیاط سے جاری ہے۔ کالج کی حدود سے کیڈٹس کو نکالنے کا عمل بتدریج مکمل کیا جا رہا ہے۔ اس وقت بھی کالج کے اندر تقریباً 535 افراد موجود ہیں۔
واضح رہے کہ 10 نومبر 2025 کو افغان خوارجوں نے کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی، جس کے نتیجے میں مرکزی دروازہ مکمل طور پر منہدم ہو گیا اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور بہادری سے کارروائی کرتے ہوئے دو خوارجوں کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ معصوم قبائلی بچوں پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا اسلام یا پاکستان کی خوشحالی سے کوئی تعلق نہیں۔ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری رہے گا۔
پاکستان زندہ باد!



