زلمے خلیل کا دورہ کابل،افغان قیادت سے ملاقاتیں
کابل : انہوں نے پیر کی سہ پہر افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں امن عمل سے متعلق نئی امریکی تجاویزپر تبادلہ خیال کیاگیا۔خلیل زاد عبداللہ عبداللہ سے بھی ملے ،ادھر طالبان نے اعلان کیاہے کہ ان کا 10رکنی وفد روس کے زیر اہتمام ہونیوالی کانفرنس میں شرکت کرے گا،علاوہ ازیں کابل میں بم دھماکے سے 3خواتین اہلکار ہلاک اور15 زخمی ہوگئیں،خواتین کی گاڑی کو دہان باغ کے علاقے میں نشانہ بنایاگیا۔ادھر شہر میں اتوار کو ہونیوالے دو دھماکوں کے مزید دو زخمی دم توڑگئے ، مرنیوالوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔دوسری جانب امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ میکنزی نے کہاہے کہ اگر طالبان سے معاہدے کے بغیر افغانستان سے انخلا کیا تو شدید خانہ جنگی شروع ہوجائے گی،افغان فوج اپنی سرزمین کا دفاع نہیں کرسکے گی۔