
کو ئٹہ: وادی کوئٹہ ومیں وقفے وقفے سے جا ری بو ندا با ندی نے خنکی کی شدت میں مزید اضا فہ کر دیا ہے گزشتہ روز صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہا بلکہ دوپہر سے چند مقامات پر بارش کا بھی سلسلہ چل پڑا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضا فہ ہوا ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فضا آ بر آ لود رہنے اوربا رش کا بھی امکان ہے جبکہ کچھ اضلا ع میں موسم خشک رہے گا۔گزشتہ روز ہوا کو ئٹہ میں نمی کا تناسب 19فیصد اور قلات میں 12فیصدریکارڈ کیا گیا کو ئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت درجہ حرارت منفی 1،قلات میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ سبی میں 14،تربت میں 16،گوادر میں 15،نوکنڈی میں 8،جیونی میں 1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ۔




