اہم خبریںکھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم 26اکتوبر کو آسٹریلیا کیلئے روانہ ہوگی

لاہور:  پاکستان کرکٹ ٹیم 26اکتوبر کو آسٹریلیا کیلئے روانہ ہوگی۔قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوران دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔پی سی بی ذرائع کا کہناہے کہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان اس وقت جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز دیکھنے کے بعد کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں محمد حفیظ اور شعیب ملک کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔پی سی بی ذرائع کا کہناہے کہ ہیڈکوچ کم چیف سلیکٹر مصباح الحق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں دیگر کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سر فراز احمد کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان ہے جبکہ ان کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے ٹیسٹ کا نیا کپتان لایا جا سکتا ہے اور اس کے لیے اظہر علی کو مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ مصباح الحق چند روز قبل پریس کانفرنس میں دونوں سینئرکھلاڑیوں کی کمی محسوس کئے جانے سے متعلق بات کرچکے ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button