کشمور پولیس کا خطرناک ڈاکو گروہ نشانے پر، 4 مشتبہ افراد گرفتار

6

کشمور | 16 جنوری 2026
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لاڑکانہ رینج، جناب ناصر آفتاب کے احکامات پر کشمور پولیس نے تھانہ کشمور کی حدود میں انٹیلیجنس بیسڈ ریڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کا نشانہ ڈکیت معشوق مزاری اور اس کے ساتھی تھے، جو شہر میں موٹر سائیکل چھیننے، دکانوں سے ڈکیتیاں، اغوا اور اقدامِ قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے۔
آپریشن میں ایس ایچ او کشمور غلام قادر جتوئی، ایس ایچ او گڈو، سی آئی اے یونٹس، مددگار فورسز اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی۔ پولیس نے مشتبہ افراد کا گھیراؤ کر کے چار (04) مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا اور تفتیش شروع کر دی۔
ملزمان کے گھروں اور خفیہ ٹھکانوں کو محاصرہ کر کے تباہ کیا گیا، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ مزید جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا جا سکے اور عوام کے لیے امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

Comments are closed.