اہم خبریںبلوچستان

گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے موسم بہار شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا

 کوئٹہ: گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے جمعہ کے روز گورنرہاوس کوئٹہ کے لان میں کوئٹہ پائن کا پودا لگا کر موسم بہار شجرکاری مہم 2021 ء کا افتتاح کیا جو ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنگلات محمد صدیق مندوخیل، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر شاہنواز علی، چیف کنزویٹر عبدالجباراور کنزویٹر نیاز کاکڑ بھی موجود تھے۔ شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے گورنرامان اللہ یاسین زئی نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے ہمیں عوام میں درختوں کی اہمیت وافادیت کا احساس جگانا ہوگا کیونکہ درختوں کی اہمیت کے پیش نظر انٹرنیشنل سطح پر شجرکاری مہم 2021 ء  کے درخت، سرکاری جنگلوں اور ہر ضلع کی سطح پر تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں، کیڈٹ کالجوں اور سرکاری اراضی پر لگائے۔ انہوں نے صوبائی دارالحکومت کے شاہراہوں، ایئرپورٹ روڈ، سمنگلی روڈ، سریاب روڈ اور بائی پاس پر لگائے گئے، درختوں اور پودوں کو بروقت پانے دینے اور ان کی حفاظت کیلئے بھرپور اقدامات اْٹھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور انکی مناسب دیکھ بھال سے نہ صرف موسمی بہتری آئیگی بلکہ متعلقہ محکموں کی محنت و وسائل کو ضائع ہونے سے بچ جائیں گے۔ گورنر بلوچستان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پلانٹ فارپاکستان شجرکاری مہم 2021ء سے ہماری آنے والی نسلوں کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button