اہم خبریںپاکستان

وزیراعلی عثمان بزدار نے پولیس اور بلوچ لیویز میں بھرتیوں کی منظوری دیدی

لاہور:   بزدار حکومت صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے پر عزم، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پولیس اور بلوچ لیویز میں بھرتیوں کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس میں مزید 10 ہزار 300 کانسٹیبل بھرتی کئے جائیں گے، بلوچ لیویز میں 378 بھرتیاں ہوں گی، تمام بھرتیاں 100 فیصد میرٹ پر ہوں گی، امن و عامہ کی صورتحال کو خوب سے خوب تر بنانے کے لئے پولیس میں مزید بھرتیاں کرنے کی منظوری دی ہے، امن وامان کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھا رہے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ بلوچ لیویز میں بھرتیوں سے راجن پور اور ڈیڑہ غازی خان کے قبائلی علاقوں میں لاء اینڈ آرڈر میں بہتری آئے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button