برطانوی رکن پارلیمنٹ قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

0

 لندن: برطانیہ میں حکمراں جماعت کے رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ امیز پر چاقو بردار شخص نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں بیلفیئرز میتھوڈسٹ کے ایک چرچ میں حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی ڈیوڈ امیز کو ایک حملہ آور نے تیز دھار چاقو کے پے در پے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔

ڈیوڈ امیز اپنے حلقے کے ووٹرز سے رابطہ مہم کے سلسلے میں چرچ پہنچے تھے۔ رکن اسمبلی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ایک چاقو ملا تھا جب کہ عینی شاہدین کی مدد سے حملہ آور کو تعاقب کے بعد حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم ابھی ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.