ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) جمیل بلوچ کے زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینیجمنٹ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا
قلات17 جولائی:۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) جمیل بلوچ کے زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینیجمنٹ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹرانجم بلوچ ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹرنصراللہ لانگو DSM پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹرمحمداقبال نورزئی ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر عبدالفتاح ڈیزیز سرولنس آفیسر ڈاکٹر مقدم بلوچ فارماسسٹ ڈاکٹرمحمدطاہر انچارج آرایچ سی مندے حاجی ڈاکٹرفدا بلوچ ڈسٹرکٹ ٹی بی کنٹرول انچارج ڈاکٹرمحمدیعقوب زہری اکاونٹس آفس کے آفتاب احمددہوار سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ او آفس رضوان حیدر نے شرکت کی۔اجلاس میں صحت کے شعبے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر ٹیکنیکل اسٹاف کی حاضریاں ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی کمی ڈاکٹروں کی ٹرانسفرپوسٹنگ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی بی ایچ یوز میں ایمبولینسز اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی آرایچ سی رودینجو میں میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر مرک کا قیام اور دیگر امور سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا . ڈپٹی کمشنرجمیل بلوچ نے کہاکہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیئے لوگوں کا صحت مندہونا ضروری ہے ڈاکٹرز اور دیگر ٹیکنیکل اسٹاف اپنے جائے تعیناتیوں پر حاضری یقینی بنائیں غفلت اور لاپروائی قابل قبول نہیں عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ہم سب کی ذمہ داری ہے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ قلات محکمہ صحت قلات سے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا صحت کے شعبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔



