اہم خبریںپاکستان

پاکستان اور ملائیشیاء میں قریبی برادرانہ تعلقات استوار ہیں جن کی بنیاد مذہب، ثقافت اور باہمی اعتماد پر قائم ہے، فردو س عاشق اعوان

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پاکستان اور ملائیشیاء میں قریبی برادرانہ تعلقات استوار ہیں جن کی بنیاد مذہب، ثقافت اور باہمی اعتماد پر قائم ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان اور ملائیشیاء میں قریبی برادرانہ تعلقات استوار ہیں جن کی بنیاد مذہب، ثقافت اور باہمی اعتماد پر قائم ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی گزشتہ سال یوم پاکستان پر آمد اور پریڈ کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت دونوں ممالک کی دوستی کا مظہر ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کامنصب سنبھالنے کے بعد ملائیشیاء کا دوسرا دورہ دونوں ممالک کی مابین فروغ پاتے دوطرفہ مظبوط تعلقات کا آئینہ دار ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کادورہ دونوں ممالک کے اقتصادی روابط کو مزید مضبوط بنائے گا اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید تقویت ملے گی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں قائدین دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے کے حوالے سے اپنا وژن دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر ملائیشیاء کی قیادت کو آگاہ کریں گے اور تنازع کشمیر کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملائیشیا کا مظلوم کشمیریوں کے منصفانہ حق استصواب رائے کیلئے آواز بلند کرنا لائق تحسین ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم مہاتیر محمد کا کشمیر پر موقف ان کے ایک انصاف پسند عالمی رہنما ہونے کا ثبوت ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button