سرینا ولیمز نے 1 سال بعد ومبلڈن میں کم بیک کو یادگار بنانے کی ٹھان لی
نیویارک : ایک سال سے انجری کا شکار رہنے والی سابق نمبر ون امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے ومبلڈن میں کم بیک کو یادگار بنانے کی ٹھان لی۔
ریکارڈ 23 گرینڈ سلیم جیتنے والی امریکی ٹینس پلیئر سرینا ولیمز نے 12 ماہ تک آؤٹ رہنے کے بعد دوبارہ کورٹ میں انٹری ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ 27 جون سے شروع ہونے والے ٹینس سیزن کے تیسرے گرینڈ سلیم ’’ومبلڈن اوپن‘‘ میں وہ کم بیک کروں گی۔
دوسری جانب یوکرین پر جنگ مسلط کی وجہ سے پابندی کا شکار روس اور بیلاروس کے ٹینس پلیئرز کو یو ایس اوپن میں شرکت کی اجازت مل گئی ہے، دونوں ملکوں کے ٹینس پلیئر نیوٹرل جھنڈے کی نمائندگی کریں گے۔