عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری
لاہور : عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
برینٹ کروڈ آئل کی قیمت ایک سو گیارہ اعشاریہ ستر ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی کروڑ آئل ایک سو سات ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔
گزشتہ روز بھی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔