پاکستانتازہ ترین

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شہزادہ الولید بن خالد بن طلال کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد، 21 جولائی 2025؛اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سعودی عرب کے شہزادہ الولید بن خالد بن طلال کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ مرحوم شہزادہ الولید بن خالد بن طلال ایک طویل عرصے تک علیل رہے، اس دوران انکے اہلخانہ نے غیر معمولی صبر و تحمل اور حوصلے کا مظاہرہ کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز السعود، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان، سعودی شاہی خاندان اور سعودی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں سعودی شاہی خاندان اور برادر سعودی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم شہزادہ الولید بن خالد بن طلال کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Related Articles

Back to top button