اوپن یونیورسٹی میں اساتذہ کی تربیت کیلئے دو روزہ ’’کوآپریٹولرننگ ٹریننگ ورکشاپ‘‘ کا انعقاد

0

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود یونیورسٹی میں تدریسی اور تحقیقی کلچر کے فروغ کے لئے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار فیکلٹی آف ایجوکیشن کی ڈین پروفیسر ڈاکٹر تنزیلہ نبیل نے اساتذہ کی تربیت کے لئے دو روزہ ’’کوآپریٹو لرننگ ٹریننگ ورکشاپ‘‘کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر کی ہدایات کی روشنی میں فیکلٹی آف ایجوکیشن اساتذہ کو عصری تقاضوں سے آراستہ کرنے، اُن کی فنی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کے لئے تواتر سے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کرتی ہے، اس تربیتی ورکشاپ کا انعقاد شعبہ فاصلاتی، غیر رسمی اور تعلیم جاریہ(فیکلٹی آف ایجوکیشن)نے کیا تھا۔ ٹرینر ڈاکٹر ظہیر احمد تھے جبکہ ڈاکٹر طاہر ہ بی بی سی ایل آئی پی کی کوآرڈینٹرتھیں۔

ارلی چائلڈ ایجوکیشن اینڈ ایلمینٹری ٹیچر ایجوکیشن کے چیئرمین ڈاکٹر فضل الرحمن نے دونوں سیشنز کی صدارت کی۔ ٹرینر نے اپنے تجربہ کی بنیاد پر فیکلٹی ممبران کو، کوآپریٹولرننگ کے مختلف گُر سکھائے۔ٹریننگ ورکشاپ کے اغراض و مقاصد بیا ن کرتے ہوئے ڈاکٹر فضل الرحمن اور ڈاکٹر طاہرہ بی بی نے کہا کہ کوآپریٹو لرننگ کی تربیت فیکلٹی آف ایجوکیشن کے اساتذہ کے لئے نہایت ضروری تھی کیونکہ یہ فیکلٹی ملک بھر کے اساتذہ کو تربیت فراہم کرتی ہے اور پاکستان میں کوئی ایسا سکول، کالج یا جامعہ نہیں ہے جس میں ہمارا تربیت یافتہ استاد نہ ہو۔

ڈاکٹر طاہرہ بی بی نے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد میں تعاون اور سرپرستی پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود اور ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر تنزیلہ نبیل کا شکریہ ادا کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.