اہم خبریںپاکستان

حکومت نے پنجاب پولیس کو 571 نئی گاڑیاں فراہم کر دیں

لاہور:   حکومت نے پنجاب پولیس کو 571 نئی گاڑیاں فراہم کر دیں، وزیراعلی عثمان بزدار نے چابیاں پولیس کے حوالے کیں اور فراہم کی جانے والی نئی گاڑیوں کا معائنہ کیا۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کو وسائل فراہم کرنے کا وعدہ پورا کیا، 500 نئی گاڑیاں تھانوں کو دی جائیں گی، 47 گاڑیاں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو دی جائیں گی، 24 گاڑیاں ایلیٹ فورس کو ملیں گی، پولیس کو سیاست سے پاک کر کے درکار وسائل فراہم کئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button