عطا تارڑ نے پنجاب اسمبلی اجلاس میں غیر اخلاقی رویے پر معافی مانگ لی
لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نےگزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپنے غیر اخلاقی رویے پر معافی مانگ لی-
اپنے ٹوئٹر پیغام میں لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ سپیکر نے فورس میری طرف بھیجی تاکہ مجھے غیر آئینی طور پر ایوان سے نکال دیا جائے۔ یہ کوشش ناکام ہوگئی. ان کا کہنا تھا کہ میں نے عوام کے مفاد میں باہر جانے کا فیصلہ کیا تو باہر جاتے ہوئے گالی دی گئی جس کا جواب میں نے اپوزیشن بینچز کی طرف منہ کر کے دیا۔اگر کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت چاہتا ہو،غلط ہوا.
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا کئی گھنٹے تاخیر سے شروع ہونے والا بجٹ اجلاس آغاز میں ہی ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگیا. چودھری ظہیر الدین نے اسمبلی میںعطاء تارڑ کی موجودگی پر اعتراضاٹھایا،جس پر اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے عطاء تارڑ کی ایوان میں موجودگی پر رولنگ دے دی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عطاء تارڑ آپ ایوان میں نہیں بیٹھ سکتے، عطاء تارڑ کو باہر چھوڑ کر آئیں ۔
چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ غیر ممبر کا ایوان میں بیٹھنا ممنوع ہے تاہم عطا تارڑ نے پنجاب اسمبلی سے جانے سے انکار کردیا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سارجنٹ اینڈ آرمز کو طلب کرلیا، عطاء تارڑ کو باعزت طریقے سے باہر چھوڑ کر آئیں۔ سارجنٹ اینڈ آرمز کو طلب کو طلب کرنے کے بعد حکومتی ارکان نے عطاء تارڑ کو حصار میں لے لیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے کہا کہ اگر 10 منٹ میں عطاء تارڑ اسملبی سے باہر نہیں گئے تو اجلاس ملتوی کردوں گا۔ایوان سے جاتے جاتے عطا اللہ تارڑ نے دروازے پر رک کر سپیکر اسمبلی کو نازیبا اشارہ کیا جو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے۔