ایرانی وزیرخارجہ سے قیدیوں کے تبادلے پر بات ہوئی : بلاول بھٹو

0

تہران : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ سے قیدیوں کے تبادلے پر بات ہوئی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی تہران میں ایرانی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کی اقوام کے درمیان دیرینہ، تاریخی تعلقات ہیں،دونوں ممالک روحانی، ثقافتی اور تاریخی لحاظ سے ایک جیسے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایرانی وزیرخارجہ کے ساتھ تجارت ،زائرین کو سہولیات کی فراہمی پر بات ہوئی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ باہمی مشاورت سے تعلقات میں مزید بہتری آئےگی۔ قیدیوں کے تبادلے پر ایرانی ہم منصب سے بات ہوئی، ایرانی ہم منصب کو پاکستان آنے کی دعوت دیتاہوں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور ایران افغانستان مہاجرین کو پنا دیئے ہوئے ہیں، ایران بھی افغانستان میں امن کا خواہاں ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.