دیپیکا پڈوکون کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل کرنا پڑا
بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لے جایا گیا، وہ ان دنوں اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے بھارتی شہر حیدرآباد میں موجود ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اپنی نئی فلم ’K‘ کے سیٹ پر تھیں جب انہوں نے گھبراہٹ کی شکایت کی۔
انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ کر کے ’’سب ٹھیک ہے‘‘ کی رپورٹ دی، جس کے بعد وہ دوبارہ سیٹ پر چلی گئیں۔
دیپیکا حیدرآباد میں ساؤتھ انڈین اداکار پرابھاس کے ساتھ فلم کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔
یہ ان کی پرابھاس کے ساتھ پہلی فلم ہوگی، اس فلم میں امیتابھ بچن اور دیشا پٹانی بھی شامل ہیں۔