اہم خبریںپاکستان

سکھر، 2 ملزمان کی 9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی،پولیس نے کارروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا

سکھر:  سکھر کے نواحی علاقے صالح پٹ کے قریب 2 ملزمان نے 9 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق بچی کے والد نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی کہ 2 ملزمان نے اس کی 9 سالہ بچی کو کھیتوں میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا جسے میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جب کہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button