وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی محمد حسن کو ملائیشیا کا وزیر خارجہ بننے پر مبارکباد
وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے محمد حسن کو برادر ملک ملائیشیا کا وزیر خارجہ بننے پر دلی مبارکباد دی ہے۔
بدھ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوستی کے قریبی رشتوں اور کثیر جہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے گہرے تعاون کے منتظر ہیں۔