پاکستان

اسرائیل کے ایجنڈے میں صیہونی اثر و رسوخ کو پاکستان تک لانا ہے، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایران پر حملہ کر کے نیتن یاہو نے بین الاقوامی توجہ غزہ سے ہٹانے کی کوشش کی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اس وقت عالمی میڈیا کی توجہ ایران پر مرکوز ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اس عمل سے نیتن یاہو کو یہ موقع مل گیا ہے کہ وہ خاموشی کے ساتھ غزہ اور مغربی کنارے میں اپنے مبینہ نسل کشی کے ایجنڈے کو آگے بڑھا سکے۔

 

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ نیتن یاہو کے شیطانی ذاتی عزائم نے فلسطین اور باقی مشرقِ وسطیٰ کو انسانی تاریخ کے بدترین المیے میں دھکیل دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button