بلوچستان

ڈپٹی کمشنر جعفرآباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جعفرآباد بیرسٹر ارسلان چوہدری نے مختلف مقامات پر ممکنہ شگاف اور کمزور پشتوں کا تفصیلی معائنہ کیا

جعفرآباد23جولائی ۔ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جعفرآباد بیرسٹر ارسلان چوہدری نے سب ڈویژنل آفیسرکمیونیکیشن اینڈ ورکس کے ہمراہ ضلع کے مختلف مقامات پر ممکنہ شگاف اور کمزور پشتوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس دورے کا مقصد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مون سون اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کا باریک بینی سے جائزہ لینا تھا دورے کے دوران افسران نے موقع پر موجود عملے کو ہدایت کی کہ خطرے کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر مرمتی اور حفاظتی اقدامات مکمل کیے جائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچاو ممکن بنایا جا سکے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اور سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال کی اطلاع فوری طور پر مقامی انتظامیہ کو دیں۔

Related Articles

Back to top button