بلوچستان
2 مارچ کو منائے جانے والے بلوچی کلچر ڈے کے پروگرام کو ایران میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے باعث مؤخر کر دیا گیا ہے۔

2 مارچ کو منائے جانے والے بلوچی کلچر ڈے کے پروگرام کو ایران میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے باعث مؤخر کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے چیئرمین تاج بلوچ اور وائس چیئرمین بابو اصغر علی رند نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر خوشی کی تقریبات کا انعقاد مناسب نہیں، لہٰذا بلوچی کلچر ڈے کی تقریب کو باہمی مشاورت سے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایران میں پیش آنے والے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
مزید کہا گیا کہ نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا اور تمام ساتھیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور اتحاد و یگانگت کو فروغ دیں۔




