سیکورٹی آپریشن کہ دوران کمانڈر سمیت (16) افغان باشندے گرفتار کرلیے گئے۔تھانہ مورگاہ کہ علاقے میں رات گئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا، جس میں اہم افغان کمانڈر عبدالمالک کو گرفتار کرلیا ۔
ذرائع کہ مطابق آپریشن کہ دوران اور (16) افغان باشندے بھی گرفتار کرلیے گیے، جو غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے۔ گرفتار کمانڈر عبدالمالک،اشرف غنی کہ دورِ حکومت میں بطور کمانڈر افغانستان کام کرتا رہا اور اشرف غنی کہ دورِ حکومت کہ بعد عبدالمالک افغانستان سے غائب ہو گیا تھا۔افغان کمانڈر عبدالمالک سمیت گرفتار کیے گیے تمام افغان باشندوں کو حاجی کیمپ منتقل کر دیا ہے۔ گرفتار افراد کہ پاس پاکستان میں قیام سے متعلق کوئی دستاویزات موجود نہیں تھیں ۔ تمام گرفتار افراد کو افغانستان ڈی پورٹ کیا جائے گا۔




