اہم خبریںپاکستان

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

 اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی گئی۔ 

بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے کہ انہیں نیپرا کی جانب سے معمولی ریلیف دیا گیا ہے، اور  بجلی کی قیمت میں  7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کا اطلاق اکتوبر 2021 سے ہو گا۔

نیپرا کے مطابق ٹیرف میی کمی کا اطلاق 1 سال تک لاگو رہے گا، اتھارٹی نے ایڈجسٹمنٹس کی منظوری کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے، مالی سال 21-2020 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی گئی ہے، ڈسکوز نے نیپرا کوسہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی، اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائےلائف لائن صارفین پر ہوگا، جب کہ کےالیکٹرک صارفین پر قیمتوں میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button