وفاقی بجٹ عوام دوست ہے ، ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانا ہوگا : مولانا واسع

0

کوئٹہ : جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس مولانا واسع نے کہا ہے موجودہ حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کر دیا ہے جس میں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے منصوبے رکھے گئے ہیں،سابق حکومت نے ملک کو اقتصادی طور پر تباہ کیا۔جاتے وقت پی ٹی آئی نے اپوزیشن کو ٹریپ کرنے کا منصوبہ بنایا لیکن انہوں نے پاکستان کو ٹریپ کیا۔موجودہ حکومت کیلئے سب سے بڑا چیلنج ملکی معیشت کو اسی ٹریپ سے نکالنا ہے ،معاشی خطرات اب بھی موجود ہے، ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے غلط معاشی فیصلوں کی وجہ سے مجبوری میں کئے گئے فیصلوں سے غریب اور مڈل کلاس سب سے زیادہ متاثر ہوا، حکومتی ترجیح وہی طبقہ ہونا چاہئیے۔موجودہ حکومت غریب عوام کو جتنا ریلیف دے سکتے ہیں، ضرور دیں گے انتہائی برے معاشی حالات میں بہترین بجٹ اتحادی حکومت کے اخلاص اور قابلیت کا مظہر ہے ،بجٹ میں صاحب استطاعت سے قربانی مانگی گئی اور کمزور طبقات کو آسانی دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ زرعی مشینری،آلات،بیجوں سے اس شعبے منسلک آلات کو ٹیکس سے استثنیٰ دینے سے گرین انقلاب برپا ہوگا اور فصلوں کی پیداوار بڑھے گی انہوں نے کہا کہ سائیکل پر دفتر جانے کے دعویدار آج اپنے لئے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا قانون بنارہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے صوبائی وزرا اور سرکاری افسران کو سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت قابل افسوس ہے۔سرکاری ہیلی کاپٹر کے علاوہ اب وزرا اور سرکاری افسران کرایہ پر بھی جہاز حاصل کریں گے۔موجودہ معاشی صورتحال میں اس قسم کے فیصلے غیرسنجیدگی کی بڑی مثال ہے۔ایک طرف ملک کی معیشت تباہ کردی گئی انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک توڑنے کی کوشش کی مگر ان کے عزائم کو ناکام بنائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.