پاکستانتازہ ترین

اسلام گڑھ میں یوم الحاق پاکستان اور اسلام گڑھ میں لاری اڈہ کے قیام کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا

اسلام گڑھ میں یوم الحاق پاکستان اور اسلام گڑھ میں لاری اڈہ کے قیام کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری یاسر ریاض،ڈائریکٹر اسٹیٹ ایم ڈی ایچ اے چوھدری امجد اقبال، اسسٹنٹ کمشنر اسلام گڑھ سید یاسر آفتاب گردیزی، تحصیلدار راجہ آصف منیر، نائب تحصیلدار چوھدری محمد الطاف، صدر انجمن تاجراں اسلام گڑھ الحاج محمد یونس فائیکو کونسلر چوھدری طالب حسین، سابق ایڈمنسٹریٹر لالہ تصدق علی رفیقی، پروفیسر بلال ڈار سمیت کثیر تعداد میں ٹرانسپورٹرز اور عوام علاقہ موجود تھی۔کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین نے کہا کہ  اس اڈے کی تعمیر کے لیے دو اڑھائی سال سے کوشش کر رہا تھا ہماری خواہش تھی کہ اس لاری  اڈے میں اچھے معاشرے کی طرح اڈے پر تمام جدید سہولیات میسر ہوں۔سہولت اور آسائش ہر شہری کا حق ہے عام شہری اس لیے پبلک سروس استعمال نہیں کرتے کیوں کہ ان میں سہولیات میسر نہیں ہوتیں۔ظفر اقبال نے بہت محنت سے اس اڈے کا آغاز کیا ہے پورے ازاد کشمیر میں ایسی نوعیت کی پہلی تقریب ہے یہ بنیادی سہولت اور احساس تحفظ ہونا چاہیے ریاست کے

 اندر عوامی تحفظ ہونا چاہیے اسے جلدی مکمل کرکے مثال بنا کر وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید سے افتتاح کروائیں گے پورے خطے میں مثالی اڈے ہونا چاہیے۔ٹرانسپورٹر حضرات بھی گاڑیوں کا معیار بہتر کریں پرانی گاڑیوں کی بجاے اچھے معیار کی گاڑیاں یہاں استعمال کریں تاکہ لوگ خوش ہو کر پبلک ٹرانسپورٹ ستعمال کریں۔ اسلام آباد سے لاہور سفر کے لیے لوگ اچھی سہولیات ہونے کی وجہ سے اپنی گاڑی میں جانے کی بجاے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں۔ ہماری پوری کوشش ہے اپنے فرئض منصبی احسن طریقہ سے ادا کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ آج ہم کشمیری یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں، اس بات پر خوشی ہے کہ ہم ایسی قوم ہیں کہ جنہوں نے معرض وجود میں آنے کے بعد سیاسی بصیرت رکھتے ہوے الحاق پاکستان کا فیصلہ کیا۔ان 78 برسوں میں ہمیں بہت مشکلات کا سامنا رہے۔معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی پوری امت مسلمہ کے لیے باعث فخر ہے اور یہ آزادی کشمیر کے لیے نوید ہے۔ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری یاسر ریاض نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہمارا  خطہ جنگ کی حالت میں ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام گزشتہ78سالوں سے اپنی آزادی کی جنگ میں مصروف ہیں جھنوں نے ہمیشہ اپنے خون سے اس تحریک کو جلا بخشی ہے۔پلاک کے نوجوان بشارت شہید کو سلام پیش کرتا ہوں انہوں نے انڈین ہائی کمیشن لنڈن کے اندر قربانی دی۔ پاکستان بننے سے پہلے کشمیری لیڈر شپ نے فیصلہ کیا کہ ہمارا مستقبل پاکستان کے ساتھ ہے۔ہم عہد کرتے ہیں ہمیں آزادی کی تحریک سے کسی قسم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ہم ریاست پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں تعمیر وترقی کے لیے ہم اپنا یہ سفر جاری رکھیں گے۔

Related Articles

Back to top button