اہم خبریںپاکستان

عالمی برادری کو افغان عوام کی مدد کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے : وزیر خارجہ

تہران : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو افغان عوام کی مدد کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔

تہران میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا جس سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان عوام کو کھانے پینے کی اشیا اور ادویات کی فوری ضرورت ہے، عالمی برادری کو افغانستان کی موجودہ حکومت سےتعاون کرنا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے اقوام عالم اپنا کردار ادا کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button