اہم خبریںپاکستان

دہشتگردی کی وبا سے چھٹکارہ پا جانے والا پاکستان پھر سے دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پشاور کی مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نواز شریف نے کہا “پشاور دھماکے میں 60 شہادتوں کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا۔دہشتگردی کی وبا سے چھٹکارہ پا جانے والا پاکستان پھر سے دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے۔تکلیف کی گھڑی میں میری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت عطا فرمائے۔”

خیال رہے کہ آج پشاور کے قصہ خوانی بازار میں مسجد میں خود کش حملہ ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو حملہ آور آئے جنہوں نے پہلے فائرنگ کی ۔ مسجد کے باہر کھڑے اہلکاروں  نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا جس کے دوران ایک اہلکار شہید جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button