
صدر آصف علی زرداری کا سید علی شاہ گیلانی کی چوتھی برسی پر پیغام
سید علی شاہ گیلانی نے پوری زندگی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کے لیے وقف کی: صدر مملکت
سید علی شاہ گیلانی کی زندگی قربانی اور ثابت قدمی کی علامت ہے: صدر زرداری
اُن کی ذات حق و انصاف پر یقین رکھنے والوں کے لیے مشعلِ راہ ہے: صدر مملکت
بھارتی ظلم و ستم اُن کے عزم اور جرات کو غیر متزلزل نہ کر سکا: صدر مملکت
علی شاہ گیلانی کے مؤقف نے کشمیری عوام کو آزادی کی جدوجہد پر ثابت قدم رکھا: صدر مملکت
پاکستان سید علی شاہ گیلانی اور کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے: صدر زرداری
سید علی شاہ گیلانی کا لہو تحریکِ آزادی کو ہمیشہ زندہ رکھے گا: صدر پاکستان
پاکستان کشمیری عوام کا مقدمہ ہر فورم پر اٹھاتا رہے گا: صدر زرداری
بھارتی جبر کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتا: صدر مملکت
کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت ملنا چاہیے: صدر مملکت
اللہ تعالیٰ سید علی شاہ گیلانی کے درجات بلند فرمائے: صدر زرداری۔

