اہم خبریںبین الاقوامی

وائٹ ہاس ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر انتھونی فاچی کو قتل کی دھمکیاں

واشنگٹن( آن لائن )وائٹ ہاس کورونا ٹاسک فورس کے اہم رکن ڈاکٹر انتھونی فاچی کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق 79 سالہ ڈاکٹر انتھونی فاچی جن کا تعلق وائٹ ہاس کورونا ٹاسک فورس سے ہے،کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں ہیں۔جس کے بعد ان کے گھر کے باہر سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔امریکی مارشلز کو انہیں سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ڈاکٹر فاچی امیونولاجسٹ اور انفیکشن ڈیزیز ایکسپرٹ ہیں۔کورونا وائرس کے سلسلے میں وہ خاصی شہرت حاصل کر چکے ہیں۔جس پر انہیں سپورٹرز سور تنقید کرنے والے دونوں کی طرف ناپسندیدہ پیغامات موصول ہو چکے ہیں۔ان پر ٹی وی ٹاک شوز میں بھی اس حوالے سے تنقید کی جا چکی ہے۔وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اشتعال انگیز مبالغہ آرائیوں کی موقع پر ہی تصحیح کی کوشش کرتے ہیں جس پر انہیں متعدد بار دھمکیاں ملی ہیں۔امریکی صدر نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ڈاکٹر فاچی کو کسی سکیورٹی کی ضرورت نہیں ہے۔ہر کوئی ان سے پیار کرتا ہے۔ اگر ان پر کوئی حملہ آور ہوتا ہے تو یاد رکھے کہ بہت بڑی مصیبت میں گرفتار ہو گا۔خیال رہے کہ امریکہ میں کرونا وائرس سے اموات میں تیزی سے اضافہ ہوا اور 800 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں وائٹ ہاس کی کرونا وائرس ٹاسک فورس نے اندازہ لگایا ہے کہ عالمگیر وبا سے امریکہ میں کم از کم ایک لاکھ اور اگر احتیاط نہ کی تو 22 لاکھ افراد ہلاک ہو سکتے ہیں. صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ دو ہفتے بہت تکلیف دہ بہت بہت تکلیف دہ ہوں گیواشنگٹن پوسٹکے مطابق ملک میں پہلی بار ایک دن میں ہلاکتوں کی تعداد 800 سے زیادہ ہوئی ہے صرف نیویارک میں 332 افراد جان سے گئے ریاست مشی گن میں 75، نیو جرسی میں 69 اور لوزیانا میں 54 افراد ہلاک ہوئیملک میں اموات کی مجموعی تعداد 3800 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 87 ہزار افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button