وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آ فس ڈیرہ اسماعیل خان کے سینئر انوسٹیگیشن آفیسر عمران خان نےمورخہ 30 جون 2025 بروز سوموار کو Civil Defence آفس بنوں میں عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے موجود رہے۔ وفاقی محتسب کے OCR پروگرام کے تحت وفاقی اداروں جیسا کہ PESCO, Passport Office, NADRA, EOBI, BISP اور FEB&GIF سے متعلق عوامی مسائل کا جائزہ لیا گیا اور مسائل کے حل کے لئے موقع پر ضروری احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر بہت سے شکایات کو سنا گیا اور جائزہ لینے کے بعدسینئر انوسٹیگیشن آفیسر نے موقع پر محکمہ جات کو شکایات کو 30 دن کے اندر نمٹانے کے احکامات جاری کیے۔۔انہوں نے میڈیا سے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کے حکم سے دور دراز علاقوں میں کھلی کچہریوں کے انعقاد اور لوگوں کی شکایات کا بروقت ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کی دورے کا بنیادی مقصد یہ تھاکہ شہریوں کوسرکاری افسران تک رسائی ممکن ہوسکے اور وفاقی محتسب ادارے کی متعلق لوگوں کو آ گاہ کیا تاکہ تمام لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں۔ اس ضمن میں انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئےکہا کہ آئندہ عوام کے مسائل پر کسی قسم کی کوتاہی اور سستی بردشت نہیں کی جائے گی۔ عوام نے کھلی کچہریاں منعقد کرنے پروفاقی محتسب کے اس اقدام کو سراہا
Related Articles
Check Also
Close



