اسسٹنٹ کمشنر چھتر بہادر خان کھوسہ نے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ کی ہدایت پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ طاہر کوٹ کے تالابوں اور آب نوشی کی فراہمی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔نائب تحصیلدار محمد شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ نے محکمے کے عملے سے ملاقات کی اور صاف پانی کی فراہمی کے لیے جاری تمام امور کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ نے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا اور صحت بخش پانی فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اس مقصد کے لیے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا عملہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری کے ساتھ سرانجام دے تاکہ گرمیوں کے ان شدید ایام میں لوگوں کو پینے کے پانی کی فراہمی میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اپنے فرائض تندہی سے انجام دے اور اگر کہیں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو فوری طور پر رپورٹ کیا جائے تاکہ اس کا بروقت حل نکالا جا سکے کیونکہ عوام کو پانی کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی
Related Articles
Check Also
Close



