ن لیگی ایم پی اے وارث کلو کورونا کے باعث انتقال کرگئے

0

خوشاب:   مسلم لیگ(ن)کے رکن پنجاب اسمبلی وارث کلو کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے رکن پنجاب اسمبلی وارث کلو کا کورونا وائرس کے باعث انتقال ہو گیا ہے۔

وارث کلوکے اہل خانہ نے بتایاکہ وہ کئی روز سے لاہور کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی نمازجنازہ ان کے آبائی گائوں روڈہ تھل میں اداکی جائیگی۔ ایک پارٹی رہنمانے بتایا کہ وارث کلومسلسل چوتھی بارایم پی اے منتخب ہوئے تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.