کوئٹہ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناکر کالعدم تنظیم بی ایل اے کے تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

0

سی ٹی ڈی کوئٹہ کے ترجمان کے مطابق جمعرات گیارہ مارچ کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے تین دہشتگرد سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کی غرض سے کوئٹہ پہنچ رہے ہیں۔سی ٹی ڈی کوئٹہ کی ٹیم نے اس اطلاع پر کوئٹہ کے علاقے لنک سریاب روڈ پر چھاپہ مار کر دونوں دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت سید اویس شاہ اور جہانزیب بلوچ کے نام سے ہوئی۔

ملزمان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور بم بنانے میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کئے گئے۔ ترجمان کے مطابق دونوں گرفتار دہشتگردوں نے اعتراف کیا کہ بی ایل اے کے رہنماؤں نے انہیں کوئٹہ میں دہشتگرد کارروائیوں کا ٹاسک دے رکھا تھا۔سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے کوئٹہ میں موجود بی ایل اے کے دیگر کارندوں کے بارے میں بھی معلومات دیں جن کی گرفتاری کے لئے مزید چھاپے مارے جارہے ہیں۔ سی ٹی ڈی نے گرفتار دہشتگردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کوئٹہ میں مقدمہ کے بعد مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.