عالیہ کو کورونا میں مبتلا رنبیر کی یاد ستانے لگی
ممبئی: بھارتی اداکار عالیہ بھٹ کو کورونا کا شکار رنبیر کپور کی یاد ستانے لگی ہے۔
گزشتہ دنوں رنبیر کپور کا کورنا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد رنبیر نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا جب کہ عالیہ بھٹ نے بھی اپنا کووڈ ٹیسٹ کرایا تھا اور رزلٹ آنے تک خود کو قرنطینہ کرلیا تھا تاہم اب عالیہ کو اپنے بوائے فرینڈ رنبیر کی یاد آنے لگی ہے۔
آج صبح عالیہ بھٹ سے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی جس میں رنبیر اور عالیہ نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما ہوا ہے، عالیہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ’میجر مسنگ‘ یعنی عالیہ کو اب رنبیر کی یاد شدت سے آرہی ہے تاہم جب تک رنبیر کورونا کا شکار ہیں عالیہ کی ملاقات ناممکن ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رواز انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے کہا تھا کہ میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے، میں نے کچھ وقت کے لیے خود کو قرنطینہ کیا تھا اور اب ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد دوبارہ سے کام کا آغاز کردیا ہے۔