
لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ ،میلوڈی کوئین شاہدہ منی نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے مجھ سے جو کچھ بھی ہو سکتا ہے میں اس کیلئے حاضر ہوں ،دوسرے لوگوں کی طرح میری بھی خواہش ہے کہ فلم انڈسٹری جلد سے جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر ے ۔ ایک انٹر ویو میں شاہدہ منی نے کہا کہ جس شخص کی بھی فلم انڈسٹری سے کسی نہ کسی طو رپر وابستگی رہی ہے وہ اس کیلئے سوچتا ہے اور اس کی ترقی کیلئے دعا گو ہے اور میں بھی انہی لوگوں میں شامل ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ سب مل کر فلم انڈسٹری کے لئے سوچیں گے تو منزل کا حصول ممکن ہو سکے گا کیونکہ اسے دوبارہ عروج پر لے جانا کسی ایک شخص کی بس کی بات نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے انفرادی اور اجتماعی دونوں طرز پر کام کرنا ہو گا تب جا کر نتائج حاصل ہوں گے۔




