اہم خبریںبلوچستان

خضدار میں آزادی چوک پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق

 کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خضدار میں آزادی چوک پر دھماکے کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا، مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی کوئٹہ میں قومی پرچم فروخت کرنے والے اسٹال پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button