وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کراچی پہنچنے پر فتح چوک حیدرآباد سمیت مختلف مقامات پر کارکنوں اور عوام کے والہانہ استقبال کے بعد جناح گراؤنڈ جلسہ گاہ پہنچے۔

3

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کراچی: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کراچی پہنچنے پر فتح چوک حیدرآباد سمیت مختلف مقامات پر کارکنوں اور عوام کے والہانہ استقبال کے بعد جناح گراؤنڈ جلسہ گاہ پہنچے۔ وزیراعلیٰ کی قیادت میں ہزاروں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بلدیہ ٹاؤن، کیماڑی، ماڑی پور، نمائش چورنگی اور مزارِ قائد چوک سے ہوتا ہوا جلسہ گاہ کی جانب روانہ ہوا۔ قافلے کی روانگی سے قبل دعائے خیر بھی کی گئی، جس میں پارٹی قائدین، قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین اور تحریک انصاف کے کارکنان شریک تھے۔

مزارِ قائد چوک پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں رکاوٹیں ڈالی گئیں مگر عوام نے ثابت کر دیا کہ بغیر سہولیات کے بھی بڑا جلسہ ممکن ہے۔ انہوں نے کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹ موومنٹ کے ذریعے عمران خان کا پیغام پورے ملک میں پہنچایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ اگلا مرحلہ خیبر پختونخوا میں ہوگا اور عوام ہر کال پر تیار ہے۔

Comments are closed.