پرویز خٹک کے دو بھانجے مسلم لیگ (ن) میں شامل

0

نوشہرہ : وزیردفاع پرویز خٹک کے دو بھانجے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے ۔ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھانجوں جلال خٹک اور بلال خٹک نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔

شمولیتی پریس کانفرنس کے موقع پر امیر مقام نے دونوں کو مسلم لیگ کی ٹوپی اور مفلر پہنائے جبکہ اس موقع پرامیر مقام کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ ایماندار لوگ (ن) لیگ میں واپس آئیں گے، ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے ، عمران خان نے اپنے منشورکو ایک ایک کرکے تباہ کردیا ہے ، عمران خان جھوٹ پرجھوٹ بولنے پر دلیری دکھا رہے ہیں اورعمران خان نے جھوٹ اور یوٹرن میں پی ایچ ڈی کرلی ہے ۔

امیرمقام کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں با ضمیر لوگوں سے اپیل ہے اب وہ نوازشریف کا ساتھ دیں ، عمران خان کی جھوٹ تو فارن فنڈنگ میں بھی سامنے آ گئی ہے ، یہ ملک ہم سب کا ہے ، ملک کو مشکلات سے نکال لیں گے ، قوم سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں کئے ، اب کئی لوگ لائن پر ہیں اور اب وہ رفتہ رفتہ شامل ہو نگے۔

مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے جلال خٹک کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے پی ٹی آئی کے ساتھ وابستگی رہی ، تحریک انصاف کو چھوڑ کر نواز شریف کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں اور اگلا دور حکومت میاں نواز شریف کا ہوگا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.