امریکی شہر فلاڈیلفیا میں میڈیکل ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
واشنگٹن : امریکی شہر فلاڈیلفیا میں میڈیکل ہیلی کاپٹر کریش کر گیا، پائلٹ کی حاضر دماغی کی وجہ سے شیرخوار بچہ اورعملے کے ارکان محفوظ رہے۔
ہیلی کاپٹر میں سوار چاروں افراد کو شدید چوٹیں نہیں آئیں، امریکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر فضا میں فنی خرابی کا شکار ہو گیا تھا تاہم پائلٹ اسے زمین تک لانےمیں کامیاب رہا۔
پائلٹ کی مہارت کی وجہ سے ہیلی کاپٹر زمین سے زور سے نہیں ٹکرایا جس کے باعث چاروں جانیں بچ گئیں، ہیلی کاپٹر میں بیمار شیر خوار بچے کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔