بینظیر بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی بڑی عظیم لیڈر تھیں، ان کا نظریہ آج بھی زندہ ہے، نگرا ن وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی

0

نگران وفاقی وزیرداخلہ میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی بڑی عظیم لیڈر تھیں، ان کا نظریہ آج بھی زندہ ہے، بینظیر بھٹو کےقاتلوں کو معاف کرنےکا اختیار صرف بلاول بھٹو کے پاس ہے۔ وہ پیر کو وزارت داخلہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ ہمیں دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے واضح پالیسی اختیار کرنی چاہیئے اور اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جانا چاہیئے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نگران وزیر داخلہ کی جانب سے وزارت داخلہ میں دیوار شہدا ء کا ا فتتاح ایک اچھااقدام ہے ، جو بھی اچھا کام کریگا پاکستان پپیلز پارٹی نہ صرف اسے سراہے گی بلکہ اسکا اعتراف بھی کریگی

۔قبل ازیں بلاو ل بھٹو زرداری وزارت داخلہ پہنچے تو وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے انکا پرتپاک خیر مقدم کیا ۔ وزیر داخلہ کے ہمراہ بلاول بھٹو نے دیوار شہدا ء پر محترمہ بے نظیر بھٹو کی تصویر آویزاں کی ۔ قبل ازیں بلاول بھٹو اور نگران وزیر داخلہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.