
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ طاقت ور چاہتا ہے کہ مجھے این آر او مل جائے۔
اسلام آباد میں کاشتکاروں کے لیے کسان پورٹل کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کاشتکاروں کو سہولیات پہنچانے کے لیے متعدد اقدامات کررہی ہے، کسانوں کی آواز کوئی نہیں سنتا، طاقت ور چاہتا ہے کہ مجھے این آر او مل جائے جب کہ کسان لندن میں فلیٹ نہیں لے گا وہ اپنی زمین پر ہی کاشت کرےگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ کسان شوگر ملز کے پاس جاکر بھی مار کھاتا اور آگے بھی کٹوتی کا سامنا کرتا ہے، ہم نے آگے بھی کسانوں کی مدد کرنی ہے، اس کے علاوہ کاشتکاروں کے لیے پانی ضروری ہے، پاکستان میں 50 سال بعد 10 ڈیمز بن رہے ہیں، ڈیمز میں بارش کا پانی ذخیرہ ہوگا۔



