بین الاقوامی

افغانستان، داعش کا علاقائی سربراہ شیخ عمر خراسانی 2ساتھیوں سمیت کابل سے گرفتار

کابل: افغان انٹیلی جنس سروس کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا اور مشرقِ بعید میں داعش کا سربراہ، ضیا الحق عرف شیخ عمر خراسانی اپنے دو سینئر ساتھیوں سمیت کابل سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔مبینہ طور پر شیخ خراسانی کے ساتھ گرفتار ہونے والے دو افراد میں سے ایک اس کا ترجمان صہیب اور دوسرا داعش کا چیف آف انٹیلی جنس ابو علی ہے۔دیگر ذرائع سے اب تک اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے تاہم سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ خبر درست ثابت ہوئی تو یہ افغانستان میں داعش کے خلاف ایک اہم اور بڑی کامیابی ہوگی۔افغان انٹیلی جنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ حال ہی میں گرفتار ہونے والے چار سینئر داعشی ارکان کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں شیخ خراسانی کی گرفتاری عمل میں آئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button