اہم خبریںپاکستان

رانا ثنا کیخلاف منشیات کیس،روزانہ کی بنیاد پر سماعت نہ کرنے کا اقدام چیلنج

لاہور:  اے این ایف نے رانا ثنا کیخلاف منشیات کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔درخواست اے این ایف کے لیگل ڈائریکٹر کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف یکم جولائی کو منشیات سمگلنگ کا مقدمہ درج کیا، ان کے خلاف بر وقت چالان جمع کروایا گیا، ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس رانا ثنا اللہ کے کیس کی روزانہ کہ بنیاد پر سماعت کی درخواست مسترد کی، استدعا ہے کہ عدالت ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button