کرائسٹ چرچ ٹیسٹ : نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو اننگز سے شکست دے دی

0

ویب ڈیسک : کرائسٹ چرچ ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو اننگز اور 117 رنز سے شکست دے دی۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابرہو گئی، نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے6 وکٹوں پر521 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کی تھی، بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 126 رنز بنا کر فالو آن کا شکار ہوئی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 278 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

نیوزی لینڈ سے بیٹر ٹام لیتھم نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 252 رنز بنائے جبکہ ڈیون کانوے 109 رنز کی اننگز کھیلی۔ بنگلادیش کی پہلی اننگ میں یاسر علی نے 55 اور نورالحسن نے 41 اسکور کیے، جبکہ دوسری اننگ میں لٹن داس نے 102 اور مومن الحق نے 37 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی پہلی اننگ میں ٹیرنت بولٹ نے 43 اسکور دیتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دوسری اننگ میں کیلی جیمسز نے 82 اسکور دے 4 بنگلادیشی کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ مین آف دی میچ ٹام لیتھم جبکہ میچ آد دی سیریز ڈیون کانوے قرار پائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.